Jan ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے پھر کیا کمال، سمندر میں امریکی بحری بیڑوں کو بھاگنے پر کیا مجبور

یمن کی مسلح افواج نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور دیگر امریکی جنگی جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی بحری جہاز کے خلاف اس کامیاب آپریشن میں ڈورن طیاروں اور کروز میزائلوں سے سے کام لیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یہ آٹھواں موقع ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے اور اسے علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران بحیرہ احمر میں موجود دشمن قوتوں کو یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی مسلح افواج دشمن قوتوں کی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیں گي۔
 

 

ٹیگس