Dec ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  •  روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات ؟

روس کے صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ یوکرین ختم کرنے کا خواہاں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ اسلواکیہ نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی سے متعلق اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف مزید بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرسکتا ہے تاہم اس حملے میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس قسم کے حملے آج کل میں نہیں کئے جائیں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں سے بھی حملے کئے جا سکتے ہیں۔

ولادیمیر پوتین نے یوکرین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے اس جنگ کے ذریعے پورے یورپ کو سزا دی ہے۔

ٹیگس