-
خواتین کے ساتھ امریکی پولیس کا سلوک ۔ ویڈیو
Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۷امریکی نسل پرستی کی بھینٹ چڑھنے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے قتل کے بعد جب سے ملک میں نسل پرستی، پولیس تشدد اور عدم مساوات کے خلاف تحریک شروع ہوئی ہے تب سے امریکی پولیس کا بہیمانہ رویہ اور انکے کالے کرتوت مزید آشکار ہوتے جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دو خواتین کے ساتھ امریکی پولیس کا سلوک دیکھا جا سکتا ہے۔
-
امریکی پولیس نے یوں پکڑا تھا جارج فلوئڈ کو۔ تازہ ویڈیو
Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۴پچیس مئی کو سفید فام امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہو جانے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کی گرفتاری کا نیا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُس نے کسی قسم کی کوئی مزاحمت پولیس کے سامنے نہیں دکھائی، پھر بھی امریکی پولیس افسر نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کر ڈالا۔
-
بلاروس میں سیاسی بحران، پر تشدد مظاہرے جاری
Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۸بلاروس میں حال ہی میں صدارتی انتخابات ہوئے جس کے بعد یہ اعلان ہوا کہ موجودہ صدر لوکاشنکو ۸۰ فیصد ووٹ حاصل کر کے چھٹی بار بدستور عہدۂ صدارت پر باقی رہیں گے۔ تاہم انکی خاتون حریف تیخانو وسکایا کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج صحیح نہیں ہیں، اکثریت ہمارے ساتھ تھی، مجھے اپنی آنکھوں پر پورا بھروسہ ہے اور انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔ یہی کشمکش ملک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ حکومت مخالفین کی پر تشدد جھڑپوں کا سبب بنی ہوئی ہے۔
-
بیروت میں ایک بار پھر پرتشدد مظاہرے
Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۹لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ہونے والا مظاہرہ، پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم پر منتج ہوا۔
-
امریکی پابندیوں سے حزب اللہ مزید طاقتور ہوگی: روسی سفیر
Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۳لبنان میں تعینات روسی سفیر الکساندر زاسیپکن کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے لبنان کے حالات مزید خراب ہوں گے تاہم حزب اللہ پر اس کا نتیجہ بر عکس ہوگا۔
-
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو، حالات کشیدہ
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۱ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی مظاہرے روکنے کے کیلئے بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
-
خواتین پر بھی رحم نہیں کرتی امریکی پولیس
Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۸نسل پرستی اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہیں خواتین پر امریکی پولیس کے تشدد کی ایک جھلک اس ویڈیو میں دیکھئے۔
-
امریکی پولیس کا تشدد ابھی تھما نہیں ہے!
Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱امریکہ کے مختلف علاقوں اور شہروں میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کی پر تشدد سرکوبی جاری ہے اور امریکی سکیورٹی فورسز بالخصوص پولیس کے بہیمانہ رویے کے خلاف جاری تحریک کے باوجود اب تک اسے لگام نہیں لگا سکی ہے۔
-
صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کئے جائیں: امریکی میئرز
Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۱مختلف امریکی شہروں کے میئروں نے ایوان نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے شہروں میں فیڈرل سیکورٹی فورس روانہ کرنے کے لئے امریکی صدر کے اختیار کو سلب کر لیں۔
-
مظاہروں میں شدت، امریکی شہر سیاٹل کے حالات بحرانی
Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۶امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کے پولیس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے زور پکڑنے کے باعث شہر کے حالات انتہائی بحرانی ہو گئے ہیں- سیاٹل کے ساتھ ساتھ امریکا کے متعدد شہروں میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔