-
کینیڈئن پولیس بھی امریکی پولیس کے نقش قدم پر
Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۳کینیڈئن پولیس بھی امریکی پولیس کے نقش قدم پر! کینیڈا کے ایک پولیس افسر نے ایک سن رسیدہ شخص کو گرفتار کرنے کے لئے اُسے زمین پر ایسے دے مارا کہ اس کا سر پھڑ گیا اور کافی خون اسکے سر سے بہہ نکلا۔ اس ویڈیو کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں کہ پولیس نے اس سن رسیدہ شخص کو کیوں گرفتار کرنا چاہا اور اس نہتے شخص کے ساتھ اس قسم کا تشدد پسندانہ رویہ کیوں اختیار کیا گیا۔ سن رسیدہ شخص کے ساتھ پر تشدد رویہ ایسے عالم میں اپنایا گیا کہ اُس نے کسی قسم کی کوئی مزاحمت پولیس کے سامنے نہیں کی۔
-
ٹرمپ نے مظاہرین کو کچلنے کا حکم دے دیا
Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۳امریکی صدر نے مظاہرین کو کچلنے کے لئے شیکاگو سمیت کئی شہروں میں فیڈرل پولیس روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
امریکا میں نسل پرستی مخالف تحریک
Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۶سحر نیوزرپورٹ
-
امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ملک گیر تحریک
Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف ملک گیر تحریک وسیع تر ہو گئی ہے اور کنٹکی میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام خاتون کے قتل کے خلاف لوگوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
-
پھر ایک سیاہ فام، امریکی پولیس کے ہتھّے چڑھا!
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار ایک سیاہ فام امریکی شہری کو نہایت تشدد پسندانہ انداز میں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران پولیس نے ملزم کے ساتھ وہی طریقۂ کار اپنایا جو نسل پرستی کی بھینٹ چڑھنے والے سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کے ساتھ اپنایا گیا تھا۔ یہ شخص بار بار یہ کہتا رہا کہ میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص بے قصور تھا جسے گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا۔
-
برطانوی پولیس امریکی پولیس کی تقلید میں ۔ ویڈیو
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۷ایک ویڈیو برطانیہ سے منظر عام پر آئی ہے جس میں دو برطانوی پولیس افسر نسل پرست امریکی پولیس کے طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کے چہرے اور گردن پر اپنے ہاتھ اور گھٹنے سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
-
ہم احمقوں کی جمہوریت میں زندگی گزار رہے ہیں: امریکی اپوزیشن
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۵امریکی ڈیموکریٹ پارٹی نے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل پولیس افسران کی تعیناتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
-
برطانوی پولیس امریکی پولیس کے نقش قدم پر
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۳لندن میں ایک سیاہ فام شہری کی گرفتاری کی متنازعہ فلم سامنے آنے کے بعد برطانوی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
اس بار ہندوستانی پولیس کی بربریت سامنے آئی ۔ ویڈیو
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے دلت کسان جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رویٹرز کے مطابق پولیس نے اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ ان کی فصل کو بھی تباہ کر دیا۔ پولیس کی بربریت سے تنگ آئے جوڑے نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش بھی کی مگر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی پولیس کی اس بربریت پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ سرکاری زمین پر قابض تھے جنہیں باہر نکالنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
-
ایک بے گھر شخص پر امریکی پولیس کا قہر۔ ویڈیو
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۲اس بار امریکی شہر نیویارک کے میٹرو اسٹیشن سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک بے گھر بد نصیب شہری، امریکی پولیس والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی جبلت سے مجبور امریکی پولیس والے کس طرح فقر و فلاکت کے ستائے ہوئے ایک بے روزگار اور بے گھر شخص کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں موجود نازیبا اور خلاف ادب کلمات پر ہم قارئین و ناظرین سے معافی چاہتے ہیں!