Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • بیروت میں ایک بار پھر پرتشدد مظاہرے

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ہونے والا مظاہرہ، پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم پر منتج ہوا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں چلائیں۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز بھی لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مغرب کے حمایت یافتہ ذرائع ابلاغ کے پروپگنڈوں کے نتیجے میں اقتصادی صورتحال اور بیروت دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ پر تشدد مظاہرے کے دوران مغرب کے حمایت یافتہ بلوائیوں نے بیروت میں کئی سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملہ کیا جس کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 180 افراد زخمی ہوئے۔ بیروت میں امریکی سفارتخانے نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان کی حساس صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی اور پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرنے کے بجائے دبے لفظوں میں کہا کہ لبنانی عوام کو ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ منگل کے روز بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں جہاں 2 ہزار 700 ٹن امونیم نائٹریٹ تھا، دھماکہ ہوا جس کے سبب اب تک 158 افراد کے جاں بحق اور 6 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹیگس