Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • مظاہروں میں شدت، امریکی شہر سیاٹل کے حالات بحرانی

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کے پولیس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے زور پکڑنے کے باعث شہر کے حالات انتہائی بحرانی ہو گئے ہیں- سیاٹل کے ساتھ ساتھ امریکا کے متعدد شہروں میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیاٹل شہر کے پولیس حکام نے ہفتے کو سیاٹل میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے شدید مظاہروں کا جائزہ لیا۔

 سیاٹل کی پولیس نے رپورٹ دی ہے کہ مظاہروں کے دوران بعض عمارتوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے کم سے کم پچیس مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کے قتل کے بعد شہر سیاٹل میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ان مظاہروں کا مقصد ریاست اورگان کے شہر پورٹلینڈ کے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

ریاست کنٹاکیہ کے سیاہ فام شہریوں نے بھی پولیس کے تشدد اور اس ریاست میں ایک سیاہ فام خاتون کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسلح مظاہرین نے ریاست کنٹاکیہ کے شہر لوئیزویل میں مظاہرہ کر کے سیاہ فام خاتون برونا ٹیلور کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے جسے پولیس نے مارچ کے مہینے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گھس کر قتل کردیا تھا۔ 

ادارہ انسداد منشیات کی پولیس نے چار مہینے پہلے لوئیزویل میں میڈیکل ایمرجنسی ٹیکنیشئن ٹیلور کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار دی تھی جبکہ پولیس کے پاس اس کے گھر میں داخل ہونے کے لئے کورٹ کا انٹری آڈر بھی نہیں تھا۔

امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے بارڈر سیکورٹی فورس کی ایک گشتی ٹیم سیاٹل بھیجی ہے تاکہ مظاہرین کا مقابلہ اور مظاہروں کا سلسلہ بند کرایا جا سکے۔

اس سے پہلے بھی فیڈرل حکومت کی عمارتوں اور سرکاری املاک کو مظاہرین سے محفوظ رکھنے کے بہانے فیڈرل فورس کی ایک ٹیم پورٹلینڈ بھیجی گئی تھی جس پر پورٹلینڈ کے میئر نے رد عمل دکھاتے ہوئے اسے ٹرمپ کا بد ترین اقدام قرار دیا اور شہر سے اسکے فوری انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

فیڈرل فورس کو ریاستوں میں بھیجے جانے کے ٹرمپ حکومت کے اقدام کی ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے شدید مخالفت ہو رہی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس