Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۶
تاریخ بتاتی ہے کہ وصی حضرت مصطفیٰ (ص) جناب علی مرتضیٰ (ع) کا عقد مسنون پہلی ذی الحجہ سنہ ۲ ہجری کو بضعۃ الرسول، حضرت فاطمہ زہرا (ع) کے ساتھ مدینۂ منورہ میں ہوا۔ کتب حدیثی منجملہ معالم اور بحار میں یہ روایت نقل ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر علی (ع) نہ ہوتے تو فاطمہ (ع) کا دنیا میں کوئی کفو و ہمسر نہ ہوتا‘‘۔ ایران میں اس مبارک مناسبت کے پیش نظر پہلی ذی الحجہ کو ’یوم عفت و حجاب‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ سبھی عفیف اور باپردہ خواتین و حضرات کو یہ دن بہت بہت مبارک ہو۔