Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کا اپنے سبھی پڑوسی ملکوں بالخصوص سعودی عرب اور مغربی ایشیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ روابط میں توسیع اور استحکام پر زور

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سبھی پڑوسی ملکوں بالخصوص سعودی عرب اور مغربی ایشیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ روابط میں توسیع اور استحکام پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخراجی اور چین کے نائب وزیر خارجہ میاؤ دیو نے منگل کی شام ایران، چین اور سعودی عرب کے درمیان تیسرے سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مغربی ایشیا کے مسائل کے حوالے سے چین کے تعمیری نقطہ نظر کو سراہتے ہوئے، سعودی عرب سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تہران اور ریاض کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص وزرائے خارجہ کی سطح پر جاری مشاورت کو خوش آئند قرار دیا۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی امن اور استحکام کو مضبوط بنانے، کثیرالجہتی اور عالمی قوانین کی پاسداری نیز ترقی پذیر دنیا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں چین کے کردار کو انتہائی اہم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے تمام دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے میں استحکام اور پائیدار سلامتی کے لیے خطے کے تمام ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسا مضبوط اور مستحکم خطہ چاہتا ہے جو بعض بیرونی طاقتوں کی تباہ کن مداخلت سے پاک ہو۔

ٹیگس