Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • شہیدوں کے سراہنے حاضر ہوئے صدر رئیسی (ویڈیو/تصاویر)

صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کے یوم شہادت کے موقع پر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں ایران پر مسلط شدہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بعض گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی۔ یہ پروگرام دارالحکومت تہران میں بھی منعقد ہوا جس میں صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے شہدا کے سراہنے حاضر ہوکر انکے لئے فاتحہ خوانی کی اور اسکے بعد حضار کو خطاب بھی کیا۔

 

ٹیگس