امریکی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائلی حملے میں متعدد میزائل اسرائیل کے دو فوجی اڈوں پر گرے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیل کو خاصا نقصان ہواہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے قدیم شہر وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کے بارے میں سروے رپورٹ ملنے کے بعد ہندو فریق نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسجد مندر توڑ کر بنائی گئی ہے جبکہ مسلم فریق نے مندر کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی امریکی فہرست میں اپنے ملک کے نام کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی رپورٹ کو تعصب کی بنیاد پر قرار دیا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، معمول کی تکنیکی رپورٹ ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر جاوید رحمان کی رپورٹ کو ایران نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ یہ رپورٹ دہشتگردانہ ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
افغانستان میں طالبان نے مظاہروں کی رپورٹنگ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکہ کے الاسکا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک سروے رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نصف سے زیادہ آبادی کو اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔
ایران نے کہا ہے کہ پابندیوں پر آنکھیں بند کرنے والے رپورٹر ایرانی عوام کے خلاف جرم ميں برابر کے شریک ہیں۔