فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں مزید کئی نہتھے مظلوم فلسطینی عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں جن میں پانچ چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے بیراگڑھ علاقے میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک آتش زدگی اور زوردار دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کم سے کم 200 بتائی گئی ہے۔
سلامتی کونسل میں عراق اور شام کے نمائندوں نے ان دونوں ملکوں پر امریکہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی ہے-
میانمار کی سرحدی سیکورٹی فورس کے سینتیس دیگر اہلکاروں نے بنگلادیش میں پناہ لے لی۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونی فوج کے تینتالیس جنگی وسائل کو تباہ کیا گيا۔
خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مرکز میں واقع دیرالبلح پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہوگئی ہے۔
پاکستان میں عام انتخابات میں چند دن باقی ہیں اور سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔
مغربی عراق کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں پر عراقیوں کی جانب سے ردعمل کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ کے جنوب مغرب میں واقع ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوگئی ہے جس میں اب تک کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کی بمباری کے نتیجے ميں شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور عام شہریوں کی شہادت کے بعد ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔