Aug ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  •  شام کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کے میزائلی حملے

صیہونی فوج نے شام کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے جنگی طیاروں نے شمالی لبنان کی فضاء سے میزائل فائر کر کے شام کے مرکزی علاقے میں فوج کے کچھ مراکز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

دشمن کے اس حملے ميں چار شامی فوجی زخمی ہوگئے اور مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔ شہر حمص کے معتبر ذرائع نے شعیرات کے علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضا سے زمین پر مار کرنے والے صیہونی دشمن کے چند میزائل الشعیرات کے علاقے میں شامی فوج کی ایئربیس کے قریب واقع ھنگ ابواللبن گودام پر لگے ہيں - اس حملے کے بعد ھنگ ابواللبن اسلحہ گودام سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں اور اسلحے کے ایک گودام سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے ہيں ۔

شہر حمص کے لوگوں نے دشمن کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شام کے ايئرڈیفنس سسٹم کے ایکٹیو ہونے کی خبر دی ہے ۔ صیہونی فوج نے جمعرات کو بھی جنوبی لبنان کے کفر ، کیلا ، یارین ، حولا ، نبطیہ اور میفدون علاقوں کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں ابھی تک کسی ممکنہ جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہيں ملی ہے۔

ٹیگس