Aug ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل، برطانیہ اور سوئیڈن میں عوامی احتجاج

غزہ میں مسلسل ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ میں احتجاج کیا گیا اور سینکڑوں افراد نے معصوم فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

سحرنیوز/دنیا: انگلینڈ میں رائل ائیر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر فن لینڈ میں فلسطین حامیوں نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والی کمپنی کے شیشوں کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔

اس کے علاوہ سوئیڈن میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی یاد میں مارچ کیا گیا اور مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 اسرائیل میں بھی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، تل ابیب میں مظاہرین نے اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس