Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱
کالا جمعہ یا بلیک فرائیڈے سے مراد امریکہ میں نومبر کی چوتھی جمعرات یعنی یوم شکرانہ کے بعد آنے والا جمعہ ہے۔ 1952 سے امریکہ میں یہ دن کرسمس کی خریداری کے آغاز کے طور پر منایا جانے لگا ہے۔ اس موقع پر، خریداری کے بیشتر مراکز صبح سویرے سے دیر رات تک کھلے رہتے ہیں اور خریداری کی اشیا پر خصوصی رعایت کی پیش کش بھی کرتے ہیں۔ اس موقع جس سے جیسے ممکن ہوتا ہے دکانوں میں سجے اپنے مد نظر مال کو ہتھیانے کی کوشش کرتا ہے۔بعض اوقات خریداروں کے درمیان گالم گلوچ، مارپیٹ اور زد و کوب کی بھی نوبت آ جاتی ہے۔