فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج پیر کو ایک بیان جاری کرکے صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی صدر کی المناک موت سے غمزدہ اور متاثر ہیں۔ ہندوستان اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
صدر مملکت شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد حکومتی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
صدر جمہوریہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد سیاسی اور فوجی حکام کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد حرم فرزند رسول، امام رضا (ع) کے گنبد پر پرچم عزا نصب کردیا گیا ہے۔
صوبہ آذربائیجان شرقی میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کا بیان:تھوڑی دیر قبل ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار ایک مسافر کے موبائل فون سے سگنل ملے ہیں. پوری فورس کے ساتھ جائے حادثہ کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی رات سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا: "مجھے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے سے متعلق رپورٹس پر بہت افسوس ہے۔
نائب صدر محسن منصوری نے جو ریسکیو آپریشن کے سربراہ بھی ہیں، آئی آر آئی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر کے ہمراہ دو مسافروں سے کئی بار رابطہ ہوچکا ہے اور بظاہر حادثے کی شدت کم تھی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدر مملکت اور ان کے ہمراہ افراد کے صحت و سلامتی کے ساتھ لوٹنے کی دعا فرمائی ہے۔
صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر عالمی میڈیا کی سرخیوں میں ۔