ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے شیخ علی سلمان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین المیہ ہے۔
بحرینی عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی آل خلیفہ حکومت کی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔
بحرینی حکومت نے اپنے ملک میں بحران کے آغاز کے وقت سے ہی، کسی ثبوت و شواہد کے بغیر بارہا ایران کے خلاف الزام عائد کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس ملک میں جو بھی عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں اس میں ایران ملوث ہے-
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بحرین کی اپوزیشن جماعت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی عدالت کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔
بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت عالیہ نے جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر آمریت مخالف رہنما شیخ علی سلمان اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے
حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ یمن میں امریکا کی جنگ بندی کی دعوت یمنی عوام کی استقامت کا نتیجہ ہے اور اس طرح کی باتیں یمن کے دلدل سے سعودی اتحاد کو باہر نکالنے کی ایک کوشش ہوسکتی ہے۔
بحرینی عوام نے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے
بحرین کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم چودہ فروری یوتھ کولیشن نے ایک بیان جاری کر کے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور اس جماعت کے دو سینیئر رہنماؤں کو عمر قید کی سزا دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔