اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے دسویں اور گیارہویں اے ٹی آر 72-600 کے مسافربردار طیارے ہفتہ کے روز فرانس سے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
چین نے کہا ہے کہ ہندوستان کا ایک ڈرون طیارہ چین کے حدود میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
برطانوی علاقے بیکھنگم شائر کاؤنٹی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر اور جہاز دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ گر تباہ ہوگیا ہے۔
حکومت قطر نے اعلان کیا ہے وہ انٹرنیشنل سویل ایوی ایشن آرگنائیزیشن میں سعودی عرب کی جانب سے قطر کے مسافربردار طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کی دھمکی کے خلاف رپورٹ تیار کر لی ہے۔
اوپن اسکائی معاہدے کے تحت روس کے ایک جاسوس طیارے نے امریکی فضاؤں میں پرواز کی ہے۔
امریکہ کی جنوبی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایران کو ملنے والے چار اے ٹی آر مسافر بردار طیارے یکے بعد دیگرے ایران پہنچ گئے ہیں۔
کیوبا کے صوبہ پینار ڈیل راؤ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 39 مسافر جاں بحق ہوگئے تاہم ابھی تک سرکاری طور پرہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کو ماضی میں بزدلانہ جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے اس لئے وہ اپنی مسلح افواج کو مضبوط نیز میزائل و طیارے بنانے کے لئے کسی سے اجازت نہیں لے گا