ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے حادثے کے بعد بوئینگ نے نئے طیارے کی رونمائی منسوخ کر دی
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئینگ نے ایتھوپیا اور کینیا کے راستے میں اس کمپنی کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو جانے کے بعد سات سو ستتر ایکس نئے طیاروں کی رونمائی کا پروگرام منسوخ کر دیا۔
ایتھوپیا ایئرلائنز کے ایک بوئینگ سات سو سینتیس میکس مسافر طیارے کے حادثے کے بعد کہ جس میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، بوئینگ کمپنی نے سات سو ستتر ایکس نئے طیاروں کی رونمائی جو بدھ تیرہ مارچ کو ہونے والی تھی، منسوخ کردی-
بوئینگ کپمنی نے اعلان کیا ہے کہ اس جدید طیارے کی رونمائی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا- چین کے محکمہ شہری ہوابازی نے بھی ملک کی سبھی ہوائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ بوئینگ سات سو سینتیس میکس طیاروں کی پروازوں کو روک دیں-
واضح رہے کہ ایتھوپیا ائیرلائنز کا ایک مسافرطیارہ جو بوئینگ سات سو سینتیس قسم کا تھا اتوار کو ادیس بابا سے نیروبی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں سوار سبھی ایک سو ستاون افراد ہلاک ہو گئے-