عراق نے عسکریت پسند گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس سے دہشت گرد گروہ داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو قبضے میں لے لیا۔
دہشتگرد امریکیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے لئے عراقی روز بروز پر عزم تر ہوتے جا رہے ہیں۔ جمعرات کو عراق میں ایک دن میں امریکی فوجی کارواں پانچ بار سڑک کنارے لگائے گئے بموں کا نشانہ بنا۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دہشتگرد ٹولے داعش کے بچے کچھ عناصر کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
عراق میں الکفل جیل سے داعش کے بڑے سرغنوں کے فرار کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔
خبر رساں ذرائع نے شمالی عراق کے صوبہ اربیل کے خبات علاقے پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔
ایک عراقی تجزیہ نگار نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ الانبار میں سیکورٹی کشیدگی مییں اضافے کے بارے میں کہا کہ اس چیز نے عین الاسد چھاونی میں امریکیوں کی موجودگی کے خطرے کو فاش کردیا ہے۔
عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کے تین اڈے تباہ کر دئے۔
عراق کی وزارت خارجہ نے ملک کے شمالی علاقوں میں ترک فوج کی کاروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد اور انقرہ کے درمیان ایسے حملوں کے بارے میں کوئی پیشگی اتفاق نہیں ہوا۔
عراق کی مشترکہ آپریشن کمان نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آہنی آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ہے۔
ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع دیالی صوبے میں کئی ڈرون قبضے میں لیے گئے ہیں جو ممکنہ طور پر مشرقی عراق میں واقع آئل ریفائنری پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔