داعشی جھنڈ پر عراقی فضائیہ کا حملہ
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک میں داعش دہشتگردوں کے اجتماع کے مرکز پر عراقی فورسز نے کارروائی کی ہے۔
السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ایف 16 طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے کرکوک میں داعش دہشتگردوں کے اجتماع کے مرکز پر 3 راکٹ داغے۔ عراقی جوانوں نے بدھ کے روز بھی صوبہ دیالہ میں داعش کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔
عراقی فورسز کے ترجمان یحیی رسول نے عراق کے صوبوں نینوا اور کرکوک میں داعش کے 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
عراق نے ایران کی مدد سے داعش کو باضابطہ طور پر شکست دی جس کے بعد اب ملک کا کوئی بھی علاقہ اس ٹولے کے اختیار میں نہیں رہا تاہم شکست خوردہ تکفیری جراثیم اب روپوش ہو گئے ہیں جو گاہے بگاہے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرکے امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔