Jun ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے «العبایجی» میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کو نشانہ بنایا گیا، جس کی ذمہ داری  ابھی تک کسی بھی عراقی گروہ نے قبول  نہیں کی ہے، تاہم رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں اور امریکی دہشتگردوں کا شکار عراق میں روز کا معمول بن گیا ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس