صیہونی میڈیا ذرائع نے غزہ کے الشفا اسپتال پر حملے کے تعلق سے انکشاف کیا ہے کہ اس اسپتال میں کسی بھی صیہونی جنگی قیدی کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد صرف ایک رسمی اقدام نہ ہو بلکہ فلسطینیوں کے لئے عملی حقیقت ہونی چاہیے۔
رپورٹوں بتایا گيا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے مغرب میں واقع فلسطینی قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی جنگ میں انسان دوستانہ بنیادوں پر وقفہ لانے کے لئے پیش کردہ قرارداد کی منظوری دے دی۔
فلسطین کی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی دشمن، غزہ میں انسانی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے سمجھوتے کے حصول میں مسلسل رکاوٹیں پیدا اور خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ بد ترین شکل میں جاری ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت اور القسام بریگیڈ کی حالت بہتر ہے اور صورت حال پر اس کا مکمل کنٹرول ہے۔
بعض خبروں کے مطابق جارح اسرائیل نے الشفا ہسپتال پر حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے ایک معترض نے امریکی صدر جو بائيڈن کی تقریر کا سلسلہ منقطع کر دیا۔
شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر صیہونی جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں درجنوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔