Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان: ہر قسم کے غیر متوقع سیناریو کے مقابلے کےلئے آمادہ ہیں

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے بحیرۂ احمر میں امریکا کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیناریو کے مقابلے کے لئے استقامتی تحریک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاؤق نے خبردار کیا ہے کہ غیر فوجیوں پر ہر حملے کا فوری اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے اسی اسٹریٹیجی پر عمل کیا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں بنت جبیل، کریات اور شمونہ پر حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے دشمن کے لئے آتشیں پیغام میں اعلان کیا کہ عام شہریوں پر حملہ ہماری ریڈ لائن ہے جس کو توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
شیخ نبیل قاؤق نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے ہر احتمال کو مد نظر رکھا ہے اور ہر قسم کے غیر متوقع سیناریو کے مقابلے کےلئے آمادہ ہے۔
حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما شیخ نبیل قاؤق نے کہا کہ غزہ، یمن، عراق، شام اور لبنان کے استقامتی گروہوں نے مل کر امریکا اور صیہونی حکومت کو مشترکہ طور پر شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اسرائیل پر کاری وار لگاتے ہیں تو یہ کاری وار در اصل امریکہ پر لگاتے ہیں اور یمن میں ہمارے اتحادیوں اور دوستوں نے بحیرہ احمر میں امریکہ کی ناتوانی اور عاجزی کو آشکارا کردیا ہے۔

ٹیگس