تل ابیب میں مظاہرہ، غزہ کی جنگ بند کرنے کا مطالبہ
Dec ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادکاروں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر جنگ غزہ اور نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
سحرنیوز/دنیا: ہزاروں جنگ مخالف صیہونی مظاہرین نے تل ابیب کے ہبیما اسکوائر پر اجتماع کیا اور نعرے لگائے۔ جنگ مخالف مظاہرین نے دشمنانہ پالیسیاں ترک، غاصبانہ قبضہ ختم اور حماس کی قید میں اسرائیلی شہریوں کو رہا کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ خونریزی بند کرائی جا سکتی ہے۔
تل ابیب میں کئے جانے مظاہرے کے شرکا نے نعرے لگائے کہ جنگ سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔