Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امیرعبداللہیان: سید رضی موسوی پر دہشت گردانہ حملہ سبھی میدانوں میں صیہونی حکومت کی شکست کا ثبوت ہے

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیر سید رضی موسوی پر دہشت گردانہ حملے کو سیاسی، فوجی اور سیکورٹی، سبھی میدانوں میں شکست پر صیہونی حکومت کی تلملاہٹ کا ثبوت قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے شہید سید رضی موسوی کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ شہید سید رضی موسوی پوری صداقت اور خلوص کے ساتھ دہشت گردی اور صیہونزم کے خلاف مجاہدت میں مصروف رہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جرائم پیشہ صیہونی حکومت نے بزدلی کے ساتھ دہشت گردانہ حملے میں انہیں شہید کردیا لیکن اس کے اس بزدلانہ اقدام سے خطے اور ملک کے اندر حداکثر سلامتی قائم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف متاثر نہیں ہوں گے بلکہ اس راہ میں ہمارا عزم و ارادہ مزید محکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسّی دن سے زائد ہوگئے  کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں اور اسرائیل کو دو سنگین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلی شکست سات اکتوبر کو ہوئی جب اس کا سیاسی نظام اور سیکورٹی سسٹم ڈھیر ہوگيا اور دوسری شکست یہ ہے کہ گزشتہ اسّی دن میں غزہ میں مزاحمتی تحریک نے اسرائيلی فوج کا تانا بانا بکھیر دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسیین امیر عبداللیہان نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے شہید سید رضی موسوی پر جو دہشت گردانہ حملہ کیا وہ اسی سیاسی،سیکورٹی اور فوجی شکست پر اس کی برہمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹیگس