Feb ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۸
۸ فروری سنہ ۱۹۷۹ یعنی انقلاب اسلامی کی کامیابی سے تین روز قبل شاہی فضائیہ کی بڑی تعداد نے امام خمینی (رہ) کو سلامی دیتے ہوئے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔اس دن کو ایران میں یوم فضائیہ کا نام دیا گیا ہے اور اس موقع پر ہر سال فضائیہ کے افسران اپنے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو سلامی دے کر اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔۸ فروری ایران میں یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔