Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکی فضائیہ کی دہشت گردی افغان آرمی کے 4 اہلکار جاں بحق

امریکی فضائیہ نے جنگجووں کے خلاف آپریشن میں افغان فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے 4 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ضلع لوگر میں پل نامی علاقے میں امریکی فضائیہ نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی گئے۔

پولیس ترجمان شاہ پور احمد زئی نے میڈیا کو بتایا کہ افغان فوجی اہلکاروں کی امریکی فضائیہ کے حملے میں ہلاکت کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی ضلع میں گزشتہ روز امریکی فوج کی ایک گاڑی کو باردوی سرنگ کے دھماکے سے اُڑادیا گیا تھا جس میں ایک مقامی ڈرائیور ہلاک ہوا تھا، دھماکے کے بعد امریکی فضائیہ نے اس علاقے میں فضائی کارروائی کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی دہشتگرد فوج کے حملوں میں متعدد افغان فوجی اور شہری جاں بحق ہوئے جس کے بعد امریکہ نے یہ کہہ کر معذرت کی کہ حملہ جنگجووں کے خلاف تھا  لیکن غلطی سے افغان فوجی اور افغان شہری اس کی زد میں آ گئے۔

 

ٹیگس