امریکہ کے ہوائی حملے میں 10 افغان باشندے جاں بحق
Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
امریکہ نے آج میں دو افغانستان کے صوبے ننگر ھار گاڑیوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افغان باشندے جاں بحق ہو گئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا نشانہ بننے والے تمام افراد سویلین تھے۔
افغانستان کے صوبے ننگرھار کے گورنر کے ترجمان عطاءاله خوگیانی نے بھی ننگرھار میں 2 گاڑیوں پر امریکی حملے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے کئی صوبوں من جملہ بلخ ، قندوز اور زابل مین افغان عوام نے امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔