Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • بوئینگ 737 میکس کی پرواز پر پابندی برقرار

امریکا کی دو فضائی کمپنیوں نے بوئنگ سات سو سینتس کی پروازوں کی منسوخی کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکا کی ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنس اور امریکن ایئر لائنسگروپ انک نے اعلان کیا ہے کہ بوئنگ سات سو سینتس کی پروازوں کی منسوخی کی مدت میں مارچ دو ہزار بیس تک کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔ 
مارچ، ایتھوپین ایئر لائنس کے بوئنگ سات سو سینتس طیارے کے گرکر تباہ ہونے کی برسی کا مہینہ ہے جس کے بعد پوری دنیا میں بوئنگ سات سو سینتس طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ 
امریکا کی ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنس اور امریکن ایئرلائنس روپ انک کا شمار امریکا کی بڑی فضائی کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔ امریکا کی ان دونوں کمپنیوں نے بوئنگ سات سینتس میکس کی روزآنہ تین سو سے زائد پروازیں منسوخ کی ہیں اور اس کے لئے انہیں اپنے مالی رشد کے پروگراموں میں بھی کمی لانی پڑی ہے۔ 

ٹیگس