امریکی صدر جوبائيڈن اپنی تجویز کی بعض شقوں کو تبدیل کر کے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کررہے ہيں ۔
میڈیا ذرائع نے تل ابیب میں ایک کار بم دھماکے کی خبر دی ہے۔
لبنان کی حزب اللہ مزاحمتی تحریک نے جمعہ کے روز صیہونی فوج کے ایک اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایران کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے نائب کے بیانات کو فضول اور مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہید رئیسی اور شہید امیر عبداللّہیان نے استقامتی محاذ اور اس خطے کو بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کیا اور بہت سے ملکوں کا موقف فلسطین سے نزدیک تر کیا۔
صیہونی فوجیوں نے شہر غزہ کے علاقے شجاعیہ پروحشیانہ حملہ کیا ہے جبکہ فلسطینی مجاہدین نے جواب میں شجاعیہ اور نتساریم میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر سنگین حملے کئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بدھ کی رات غاصب صیہونی حکومت کی حیفا بندرگاہ پر ایک جہاز پر عراقی مجاہدین اور یمنی فوج کے مشترکہ حملے کی خبر دی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد فلسطینیوں کے حق میں بیان پر سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے منگل کی رات نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہالینڈ کے عوام نے غزہ کے 16 ہزار شہید بچوں کی یاد میں ایک مشہور چوک میں 16 ہزار جوڑے رنگ برنگے جوتے اور کھلونے سجائے۔