Jan ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر دہشتگرد صیہونیوں کا حملہ، متعدد فلسطینیوں کو کیا اغوا، کئی زخمی

صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کردئے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے جمعہ کو غرب اردن کے شہر رام اللہ پر دھاوا بول کر شہر کی سڑکوں کو بند کردیا اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کردیں۔ اس درمیان صیہونی دہشتگردوں نے عام فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں بھی چلائيں جبکہ شہر الخلیل میں انہوں نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا بھی کر لیا۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ صیہونی دہشتگردوں نے ایک فلسطینی خاتون کو بری طرح زد وکوب بھی کیا جو ان کے بہیمانہ اقدامات کی ویڈیو بنا رہی تھی۔ غاصب صیہونیوں نے قلقیلیہ بستی میں بھی کئی فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے جبکہ نابلس میں فائرنگ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ فلسطینیوں پر صیہونیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

 

ٹیگس