Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • شہباز شریف: اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ضروری

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ضروری ہو گیا ہے۔ ایک روزہ دورے پر آج دوحہ پہنچے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  انہوں نے دوحہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں بھی قریبی ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق شہباز شریف کا یہ دورہ ہنگامی بنیادوں پر قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اظہار یکجہتی کے لیے انجام پایا ہے۔ 

ٹیگس