عالمی امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران، شہید فخری زادہ کے قتل کا انتقام لوگوں کے تصور سے کافی پہلے لے لیں گے۔
شام کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
شام کے صدر بشار اسد نے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد کو اس ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔
شام کے نائب وزیرخارجہ نے ترکی کے صدر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ نے شام کا بحران شروع ہوتے ہی دہشتگردی کی حمایت کی۔
شام کے نائب وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں کی جانب سے دو اڈوں کے معائنے کی اجازت دیئے جانے کی خبر دی ہے۔
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ اگر ایران کی حمایت نہ ہوتی تو شام میں دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی نہیں ملتی۔
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اپنے ملک میں امریکی اور ترک فوجیوں کی موجودگی کو جارحیت سے تعبیر کیا ہے۔
شام کے نائب وزیرخارجہ نے اس بات پر تاکیدکرتے ہوئے کہ داعش دہشتگرد گروہ، واشنگٹن کی مدد سے شامی شہروں پر قبضہ کرتا جا رہا تھا کہا کہ امریکہ، شام کا دشمن ہے-
شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے شام کے اقتدار اعلی و خود مختاری اور شامی عوام پر جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اس لئےاس کو شام کی سرزمین سے فوری طور پر باہر نکل جانا چاہئے -