-
نوروز، امید کا پیغام (ویڈیو)
Mar ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۲:۴۵ایران میں ہر نئے سال کا آغاز دعا و مناجات اور اپنے رب سے راز و نیاز کے ساتھ ہوتا ہے جسے شاید دنیا میں ایک منفرد اور بے نظیر اتفاق کہا جا سکتا ہے۔ عام طور پر دنیا میں سال کے آغاز پر خوشیاں منائی جاتی ہیں، آتش بازی کی جاتی ہے یا پھر عجیب و غریب قسم کی خاص رسومات انجام دی جاتی ہیں۔ مگر شاید یہ ایران کا ہی خاصہ ہے کہ جہاں نئے (ہجری شمسی) سال کا آغاز دینی و مذہبی مناسک اور ذکر خدا کے ساتھ ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے قائد انقلاب اسلامی کے چند جملے ملاحظہ ہوں۔
-
امریکہ کی پابندیوں کے شکار ممالک آپسی تعاون سے اُس کے حربے کو ناکام بنائیں: رہبر انقلاب
Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۲امریکہ کی پابندیوں کے شکار ممالک باہمی تعاون کے ساتھ اُس کے اِس حربے کو ناکام بنائیں، یہ ہدایت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بیلاروس کے صدر سے ملاقات کے دوران کی۔
-
قائد انقلاب اسلامی نے یوم شجرکاری پر تین پودے لگائے (ویڈیو)
Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۲قائد انقلاب اسلامی نے آج صبح یوم شجرکاری کی منابست پر اپنے دفتر کے صحن میں تین پھلوں کے پودھے لگائے۔ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ملکی آب و ہوا اور اقتصادی مسائل کے تناظر میں ماحولیات کے تحفظ اور مختلف قسم کے درختوں کی شجرکاری پر زور دیا۔ اس بار یوم شجرکاری کے موقع پر ایران میں ’’ہر ایرانی تین درخت‘‘ کا نعرہ دیا گیا ہے جس کے تحت آج آئندہ چار برسوں کے دوران ایک ارب درخت لگانے کی قومی مہم بھی شروع ہوئی۔ مہم کا آغاز صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے اطراف کے جنگلی علاقے میں پودے لگا کر کیا۔
-
اقوام متحدہ نے قائد انقلاب اسلامی کے اقدام کی قدردانی کی
Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۱اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے بلووں کے دوران گرفتار ہونے والے شہریوں کی عام معافی کے اقدام کو سراہا ہے۔
-
چوالیسواں جشن انقلاب؛ سرخرو ہوئے ایرانی عوام تو مایوس ہوا دشمن+تصاویر
Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۳ایران کے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ گزشتہ روز بڑی دھوم سے بنائی گئی۔
-
ایران کی ائیر فورس کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں سلامی (ویڈیو)
Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۰ایران کی ائیر فورس کے افسروں اور کمانڈروں نے انقلاب اسلامی کے سپریم کمانڈر امام خامنہ ای کی خدمت میں 19 بہمن مطابق 8 فروری کی مناسب سے فوجی سلامی پیش کی ہے۔
-
قائد انقلاب اسلامی نو شگفتہ کلیوں کے درمیان (ویڈیو+تصاویر)
Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۶ماہ خدا، ماہ رجب المرجب کے مبارک ایام کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی گزشتہ روز حال ہی میں مقام فرض و بندگی کو پہنچنے والی ننہی بچیوں کے درمیان پہنچے جہاں بچیوں نے اپنے قائد کی قیادت میں نماز مغربین ادا کی اور دو نمازوں کے درمیان قائد نے اپنی بیٹیوں سے خطاب فرماتے ہوئے انہیں توشۂ زندگی کے بطور شفقت و الفت سے لبریز اہم اور رہنما ہدایات سے نوازا۔
-
اسلام ایک سیاسی دین ہے! (ویڈیو)
Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲قائد انقلاب اسلامی نے بانی انقلاب اسلامی کی خصوصیات پر گفتگو کرتے ہوئے دین سے سیاست کی جدائی کے غلط تصور پر خط بطلان کھیچنے اور دین و سیاست کے اٹوٹ بندھن کو باور کرانے کو انکی بارز خصوصیات قرار دیا، آپ فرماتے ہیں: (انقلاب اسلامی سے قبل) جن افراد کا دین سے کوئی سروکار نہیں تھا وہ تو اپنی جگہ، حتی دیندار لوگ، یہاں تک کہ بعض علمائے دین بھی یہ نہیں مانتے تھے کہ اسلام، سیاسی امور میں مداخلت کر سکتا ہے، حالانکہ ابتدا سے اسلام کا ظہور ہی سیاسی عزائم کے ساتھ ہوا تھا!
-
قائد انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کی بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری
Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۰اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کے ایام ’’عشرۂ فجر‘‘ کی آمد پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اور شہدا کے مزارات پر حاضری دی، وہاں نماز ادا کی، قرآن مجید کی تلاوت کی اور ان کے بے مثال اور تاریخی کارناموں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکی امنگوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی نے قومی صنعتی نمائش کا معائنہ کیا (تصاویر)
Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۷گزشتہ روز رہبر انقلاب اسلامی نے تہران میں لگی ایک قومی صنعتی نمائش کا معائنہ کیا اور صنعتکاروں سے براہ راست گفتگو کی، انکے مسائل کو بغور سنا اور انکی توانائیوں کو سراہا۔