Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی ائیر فورس کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں سلامی (ویڈیو)

ایران کی ائیر فورس کے افسروں اور کمانڈروں نے انقلاب اسلامی کے سپریم کمانڈر امام خامنہ ای کی خدمت میں 19 بہمن مطابق 8 فروری کی مناسب سے فوجی سلامی پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی ایئرفورس کے آفیسروں اور کمانڈروں نے آج صبح دارالحکومت تہران کے حسینیہ امام خمینیؒ میں انقلاب اسلامی کے سپریم کمانڈر امام سید علی خامنہ ای کی خدمت میں سلامی پیش کی۔

یہ فوجی سلامی ہر سال کی مانند اس سال بھی 8 فروری 1979ء کے اس تاریخی دن کی مناسب سے منعقد کی گئی جب ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ائیر فورس کے افسروں اور کمانڈروں نے امام خمینیؒ اور اسلامی انقلاب کے ساتھ اپنی وفاداری کے اظہار کے لئے ان کی خدمت میں سلامی پیش کی تھی۔

ٹیگس