Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • چوالیسواں جشن انقلاب؛ سرخرو ہوئے ایرانی عوام تو مایوس ہوا دشمن+تصاویر

ایران کے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ گزشتہ روز بڑی دھوم سے بنائی گئی۔

سحر نیوز/ایران: ہر سال کی مانند اس بار بھی 22 بہمن مطابق 11 فروری کو ایران کے عوام اپنے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ منانے کے لئے سڑکوں پر نکلے اور ایک بار پھر میدان میں حاضر ہو کر جہاں اپنے اسلامی نظام اور اسکی قیادت کے ساتھ اعلان وفاداری کیا وہیں پے در پے سازشوں میں مصروف اپنے شیطان صفت دشمنوں کو بھی بری طرح مایوس کیا۔

ایرانی عوام کا جشن انقلاب، دشمن مایوس ہوا
بڑی شان سے منایا گیا جشنِ انقلابِ اسلامی
پر جوش انداز میں عوامی شرکت
ایک سن رسیدہ خاتون جشن انقلاب اسلامی کی ریلیوں میں (تہران)

ایران کے دارالحکومت تہران سے لے کر ایک چھوٹے سے دیہات اور قریے تک ہر جگہ اسلامی انقلاب کا جشن بڑی ہی شان و شوکت سے منایا گیا۔ جشن انقلاب کا آغاز پہلی فروری کو ہوا تھا، وہی روز جب بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اپنی پندرہ سالہ جلا وطنی کے بعد اپنے وطن ایران واپس لوٹے تھے اور اختتام گزشتہ روز گیارہ فروری کو ہوا۔

ایرانی عوام کا جشن انقلاب، شرکت پرجوش رہی
ایرانی عوام کا جشن انقلاب،ریلی میں قومی پرچم کے ساتھ شریک ایک نونہال
ایرانی عوام کا جشن انقلاب
ایرانی عوام کا جشن انقلاب، ایک نونہال نعرہ لگاتے ہوئے

ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی گئی اور دسیوں لاکھ کی تعداد میں لوگ اپنے قومی پرچم، قائد انقلاب اسلامی اور شہیدوں کی تصاویر کے علاوہ امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے مزین پلے کارڈز اور بینرز کے ہمراہ بڑے پر جوش انداز میں ریلیوں میں شریک ہوئے اور ایک بار پھر اپنی بصیرت و آگاہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

دارالحکومت تہران میں جشن انقلاب کی ریلی کو خطاب کرتے صدر ایران
تہرانیوں کے حصار میں گھرا انقلاب اسکوائر
بچے بھی آہنی عزم کے ساتھ شریک ہوئے

یہ ریلیاں اپنی تمام تر عظمت و شکوہ کے باوجود حسب دستور بین الاقومی میڈیا کی ناانصافی کا شکار رہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران جھوٹ، مکر اور فریب کا سہارا لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر ایران کے اسلامی نظام کے خلاف انواع و اقسام کے پروپیگنڈے کرنے والے ذرائع ابلاغ کے پاس اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام کی پر جوش ریلیوں کو دیکھنے اور دکھانے کا یارا نہ رہا۔

شیعہ و اہل سنت علماء جشن انقلاب اسلامی میں ایک ساتھ شریک ہوئے

قابل ذکر ہے کہ ایران میں جشن انقلاب اسلامی اپنے آپ میں اس جہت سے منفرد سمجھا جاتا ہے کہ یہ جشن ملک کے عوام سڑکوں پر نکل کر مناتے ہیں اور دیگر بہت سے ممالک کے برخلاف کہ جہاں جشنِ آزادی  یا کسی دوسرے قومی جشن میں بنیادی کردار حکومتوں کا ہوتا ہے، ایران میں جشنِ انقلاب و آزادی میں بنیادی کردار خود عوام ادا کرتے ہیں بڑے پو جوش انداز میں سڑکوں پر نکل کر اپنے ملک، نظام اور قیادت کے ساتھ اعلان وفاداری کرتے ہیں۔

دشمن کے تصور کے بالکل برخلاف عوامی شرکت قابل قدر تھی
ریلی کے دوران ایک خاتون دو ننہی بچیوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے
جشن انقلاب اسلامی میں ایران میں مقیم غیر ملکیوں کی شرکت

 

ٹیگس