Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱
قالین کی بنائی ہزاروں سال پرانا ایک فن ہے جس کے لئے دنیا میں ایران کا نام ہمیشہ زباں زد خاص و عام رہا ہے۔ ایران کے قالین کی شہرت درحقیقت اُن فنکاروں کے دستی کرشموں کی دین ہے جو رنگین دھاگوں کو دلربا نقش و نگار میں ڈھالنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایران دنیا میں حجم کے لحاظ سے قالین بنانے والا دوسرا بڑا ملک جب کہ کوالٹی کی اگر بات کی جائے تو ایران دنیا میں پہلا مقام رکھتا ہے۔ ایران اس وقت سالانہ قریب ۱۵ ارب ڈالر مالیت کے ہاتھ سے بنے قالین دنیا کو برآمد کرتا ہے۔