ایرانی قالینوں کی نمائش میں روسی صدر کی حیرت!۔ ویڈیو
Jul ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
ہاتھ سے بُنے ہوئے ایرانی قالینوں کی نمائش کے موقع پر روسی صدر کی حیرت واقعی قابل توجہ ہے۔
شام میں قیام امن کے حوالے سے تہران میں گزشتہ دنوں ہوئے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ ایوان صدر میں لگی ہینڈ میڈ ایرانی قالینوں کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر قالینوں کے سلسلے میں دی جانے والی وضاحت کو سن کر ولادیمیر پوتین حیرت میں پڑ گئے۔
قالین کے قومی مرکز کی سربراہ فرحناز رافع نے انہیں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں تقریبا بیس لاکھ قالین بننے والے افراد موجود ہیں جن میں سے ستر فیصد سے زائد خواتین ہیں۔ ساتھ ہی یہ کہ ایرانی کی تیل صنعت کے ساتھ ساتھ قالین کی صنعت کو بھی سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔