-
شمس الشموس کی بارگاہ میں سائباں نصب کر دئے گئے
Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۹ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں سائبان نصب کر دئے گئے۔ چونکہ کورونا کے پیش نظر روضۂ اقدس کے تمام ایوان اور شبستاں بند ہیں، صرف صحن ہیں جو زائرین کرام کی میزبانی کے لئے کھولے گئے ہیں۔ لہذا دھوپ اور بارش سے محفوظ رہنے کے لئے عرصۂ دراز سے صحنوں میں سائبانوں کی کمی محسوس تھی جسے دور کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
-
فرزندرسول امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کے دنوں میں حرم مطهر رضوی
Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۲:۳۵مشہد مقدس میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم رضوی نورو سرور اور جشن و خوشی میں ڈوبا ہوا ہے۔
-
ابرکرم - ولادت فرزند رسول حضرت امام رضا ع کا خصوصی لائیو پروگرام
Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۲ولادت فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی رضا علیہ السلام کی مناسبت پرمشہد مقدس سے سحر عالمی نٹ ورک کا خصوصی لائیو پروگرام 1،2،3 جولائی کو شام 18:00 بجے ایران کے وقت کے مطابق پیش کیا جارہا ہے۔
-
ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جاری ہے زیارت کا سلسلہ
Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۵تقریبا دو ماہ کے وقفے کے بعد ایران کے مقامات مقدسہ کو چند روز قبل کھول دیا گیا ہے تاہم طبی اصولوں اور ایس او پیز کا خیال رکھنے پر بدستور زور دیا جا رہا ہے اور زائرین کرام لازمی ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے زیارات میں مصروف ہیں۔
-
کریمۂ اہل بیت (ع) کا حرم مبارک کھول دیا گیا
May ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران کے انسداد کورونا قومی ہیڈ کواٹر کی تجویز پر تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ مگر ۶۹ روز کی بندش کے بعد ہیڈ کواٹر نے مقامات مقدسہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پیر کے روز سے سبھی حرمہائے مبارک منجملہ روضۂ حضرت معصومہ قم (ع) کو کھول دیا گیا۔ یہ مقامات طلوع سے غروب تک کھلے رہیں گے اور اس دوران زائرین کرام جاری کی گئیں لازمی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیارت سے شرفیاب ہو سکیں گے۔
-
لوٹ آئے پروانے۔ ویڈیو
May ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۴۶۹ روز بند رہنے کے بعد جب مقامات مقدسہ کو دوبارہ کھولا گیا تو شمع اہلبیت کے بے قرار پروانے بڑی تیزی کے ساتھ اپنی شمع کی جانب واپس لوٹے اور دو ماہ سے دلوں میں گھر کئے ہوئے درد فرقت کا خوب جم کر مداوا کیا۔ سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران میں تمام مقامات مقدسہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اب پیر کے روز سے سبھی مقدس مقامات زائرین کے لئے کھول دئے گئے ہیں۔
-
آقا کا حرم کھلتے ہی دوڑ پڑے غلام ۔ ویڈیو
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر انہتر روز کی بندش کے بعد بالآخر حکومت نے ایران کے مقامات مقدسہ بالخصوص روضۂ امام رضا، روضۂ حضرت فاطمہ معصومہ، مسجدِ جمکران، روضۂ جناب عبد العظیم حسنی اور روضۂ حضرت شاہچراغ علیہم السلام کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ یہ مقدس مقامات اتوار کی شب کھول دئے گئے اور آئندہ، طلوع سے غروب تک زائرین کے لئے کھلے رہیں گے تاہم انہیں زیارت کے دوران، جاری کی جانے والی خاص ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔ البتہ فی الحال صرف صحن کھولے گئے ہیں اور ضریح کو بند رکھا گیا ہے۔
-
کھل گیا آقا کا حرم!
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰عید الفطر کی شب یعنی اتوار کو ایران میں مقامات مقدسہ کھول دئے گئے جو کورونا کی روک تھام کے پیش نظر دو ماہ سے زائد عرصے سے بند تھے۔ مندرجہ ذیل تصاویر میں فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے کھلنے کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی اور باوقار تقریب کی نایاب تصاویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
-
حضرت امام رضا(ع) اور حصرت معصومه (س) کے حرم مطہر کھل گئے
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) اور حضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو کھول دیا گیا ۔
-
عید الفطر کے موقع پر امام رضا علیہ السلام حرم مبارک کی جھلکیاں
May ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۱عرصۂ دراز کے بعد آج عید الفطر کے موقع پر مشہد مقدس میں فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس سے ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہے جن میں خدام اور زائرین کو محدود تعداد میں حرم کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔