حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت پر آستان قدس کے متولی کا تعزیتی پیغام
آستان قدس رضوی کے متولی نےپاکستان کے شیعہ وفاق المدارس کے نائب سربراہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر جو قم میں مقیم تھے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ اسطرح ہے:
بسمالله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
انقلابی ، اسلام کے خادم اور بزرگ عالم دین جناب حجت الاسلام علامہ قاضی نیازحسین نقوی کی رحلت کی خبر سن کر بیحد افسوس ہوا- یہ ایسے محنتی، متدین اور باعمل عالم دین تھے جنھوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مختلف انقلابی اور سماجی میدانوں میں نمایاں کارنامے انجام دئے ۔ اسلامی انقلاب کے نظریات کو پاکستان میں فروغ دیا ، ولایت فقیہ کے نظریہ کی تشریح و توضیح کے میدان میں بے پناہ کوشش کی اور انہوں نے امت اسلامیہ کو متحد کرنے میں علمی اور عملی اقدامات انجام دئے جبکہ ان کی سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غریبوں اور محتاجوں کی خبرگیری اور مدد جیسے ان کے نیک اقدامات بھی فراموش نہيں کئے جاسکتے اور یہ سارے کارنامے اس با اخلاص عالم دین کی بابرکت زندگی کے چند ایک ثمرات تھے۔
میں پاکستان کے تمام معزز علمائے کرام،عقیدت مندوں اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور حضرت ثامن الحجج علی بن موسیٰ الرضا(علیہ آلاف التحیّۃ والثناء) کی نورانی بارگاہ میں مرحوم کے لئے خشنودی و رضوان الہی اورپسماندگان کے لئے صبر و جزائے خیر کے لئے دعا گوہوں۔
آستان قدس رضوی کے متولیاحمد مروی