Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران ؛ دو ڈاکٹروں کی شادی،313 مریضوں کا مفت آپریشن،حق مہر مقرر

نوجوان مرد اور خاتون ڈاکٹر نے منفرد حق مہر کے ساتھ پندرہ شعبان سے اپنی مشترکہ زندگی کا آغازکردیا۔

نکاح کی مختصر اور روحانی تقریب مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی اور تین سو تیرہ غریب مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر کیا گیا۔

حق مہرکی شرائط کے مطابق شوہرجو ایک سرجن ہے، بشرط حیات اپنی زندگی میں تین سو تیرہ  ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کرنے کا پابند ہوگا اور اس کے عوض ایک ریال کا بھی مطالبہ نہیں کرے گا۔

نو بیاہتا جوڑے نےانسانیت کی خدمت اور حاجتمند مریضوں کے مفت علاج کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا یہ منفرد حق مہرشمار ہوتا ہے۔

ٹیگس