-
لوٹ آئے پروانے۔ ویڈیو
May ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۴۶۹ روز بند رہنے کے بعد جب مقامات مقدسہ کو دوبارہ کھولا گیا تو شمع اہلبیت کے بے قرار پروانے بڑی تیزی کے ساتھ اپنی شمع کی جانب واپس لوٹے اور دو ماہ سے دلوں میں گھر کئے ہوئے درد فرقت کا خوب جم کر مداوا کیا۔ سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران میں تمام مقامات مقدسہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اب پیر کے روز سے سبھی مقدس مقامات زائرین کے لئے کھول دئے گئے ہیں۔
-
آقا کا حرم کھلتے ہی دوڑ پڑے غلام ۔ ویڈیو
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۲کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر انہتر روز کی بندش کے بعد بالآخر حکومت نے ایران کے مقامات مقدسہ بالخصوص روضۂ امام رضا، روضۂ حضرت فاطمہ معصومہ، مسجدِ جمکران، روضۂ جناب عبد العظیم حسنی اور روضۂ حضرت شاہچراغ علیہم السلام کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ یہ مقدس مقامات اتوار کی شب کھول دئے گئے اور آئندہ، طلوع سے غروب تک زائرین کے لئے کھلے رہیں گے تاہم انہیں زیارت کے دوران، جاری کی جانے والی خاص ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔ البتہ فی الحال صرف صحن کھولے گئے ہیں اور ضریح کو بند رکھا گیا ہے۔
-
کھل گیا آقا کا حرم!
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۰عید الفطر کی شب یعنی اتوار کو ایران میں مقامات مقدسہ کھول دئے گئے جو کورونا کی روک تھام کے پیش نظر دو ماہ سے زائد عرصے سے بند تھے۔ مندرجہ ذیل تصاویر میں فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے کھلنے کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی اور باوقار تقریب کی نایاب تصاویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
-
حضرت امام رضا(ع) اور حصرت معصومه (س) کے حرم مطہر کھل گئے
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۰آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) اور حضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو کھول دیا گیا ۔
-
عید الفطر کے موقع پر امام رضا علیہ السلام حرم مبارک کی جھلکیاں
May ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۱عرصۂ دراز کے بعد آج عید الفطر کے موقع پر مشہد مقدس میں فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس سے ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہے جن میں خدام اور زائرین کو محدود تعداد میں حرم کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔
-
ایران میں سب سے بڑے خطی قرآن کریم کی رونمائی
May ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۹اسلامی جمہوریہ ایران میں دنیا کے سب سے بڑے خطی اور ہاتھ سے تحریر کئے گئے قرآن کریم کی رونمائی کی گئی ہے۔
-
ایران، چپے چپے پر جاری ہے اینٹی کورونا مہم۔ ویڈیو
Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۵ایران میں کورونا کے خلاف جنگی پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے تحت ملکی اور صوبائی دونوں سطح پر بہت سے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ شہروں اور دیہاتوں کے گلی کوچوں، سڑکوں، عمومی مقامات اور گاڑیوں پر اینٹی بیکٹیرئل اسپرے کیا جا رہا ہے جس میں رضاکار فورس کے علاوہ مسلح افواج کے جوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ قائد انقلاب اسلامی اور صدر مملکت نے انسداد کرونا مہم پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مشہد میں جاری اینٹی کورونا مہم کی ایک معمولی سی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔
-
آج پورے ایران میں ہوگی دعا و مناجات کی گونج!
Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۵اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کاؤنسل نے ایک بیان جاری کر کے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ۲۰ مارچ کی شب ٹھیک آٹھ بجے ٹی وی سے براہ راست نشر ہونے والی دعائیہ محفل میں شامل ہوں۔
-
موسمِ وبا میں مولائے غریب (ع) کی زیارت ۔ تصاویر
Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰کورونا نامی ’منحوس وبا‘ کو پھیلنے سے روکنے اور اسکے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی جانب لازمی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں، جن کے تحت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ہر اس مقام کو بند کر دیا گیا ہے جہاں لوگوں کے اکٹھا ہونے کا امکان پایا جاتا ہو۔ مشہد مقدس میں روضۂ امام رضا علیہ السلام بھی اس قانون سے مستثنیٰ نہیں رہا ہے اور اسے بھی وقتی طور سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
روضۂ رضوی کے دروازے بند کر دئے گئے ۔ ویڈیو
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴کورونا وبا کو جلد از جلد قابو میں کرنے کی غرض سے مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے ذمہ داران نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔