May ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران میں سب سے بڑے خطی قرآن کریم کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران میں دنیا کے سب سے بڑے خطی اور ہاتھ سے تحریر کئے گئے قرآن کریم کی رونمائی کی گئی ہے۔

اس نفیس اور گرانقدر قرآن کریم کی تقریبِ رونمائی ایران کے شہر مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں ہوئی۔ یہ تقریب موجودہ حالات میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے بند ہونے کی بنا پر ورچوئل طور پر انجام پائی ۔

آستان قدس رضوی میں ثقافتی ورثے، کتب خانوں اور عجائب گھروں کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہدی قیصری نیک کا کہنا تھا کہ ہاتھ سے تحریر کیا ہوا یہ قرآن کریم ’بای سُنغری قرآن‘ کے نام سے معروف ہے جسے شاہرخ تیموری اور گوہرشاد خاتون کے فرزند بای سُنغری مرزا نے تحریر کیا تھا۔

مہدی قیصری نیک کے مطابق اس نفیس قرآن کریم کو نویں صدی ہجری میں تحریر کیا گیا تھا جس کا عرض ایک سو ستہتر سینٹی میٹر جبکہ طول ایک سو ایک سینیٹی میٹر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ قرآن کریم اسلامی تمدن کے عظیم، نفیس اور نایاب ورثہ میں شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس