رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مغرب اور امریکہ پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
سحر نیوز رپورٹ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ ایک گفتگو میں زور دیا ہے کہ امریکہ نے ویانا مذاکرات کے عمل کو خراب کیا ہے اور اسی لئے اس نے چوتھے دور میں بیلسٹک میزائلوں کی بات کی تھی ۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعوا کیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے نفاذ کا جائزہ لے رہی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کو اب ایران میں نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کرنا ہو گا.
مغربی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا ساتواں دور تہرا ن میں نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے ممکن نہیں۔