اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ویانا مذاکرات کے عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی پر زور دیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
حکومت ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنے حقوق سے چشم پوشی نہیں کی جائے گی ور اگر ہمارے اہداف پورے نہ ہوئے تو آئندہ حکومت مذاکرات کو جاری رکھے گی۔
امریکی وزیر خارجہ نے جامع ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کے غیر قانونی طور پر نکل جانے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر دعوا کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی پیشرفت نے معاہدے میں امریکی واپسی کو دشوار بنا دیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے ویانا میں جاری ایٹمی بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے تازہ دور میں پیشرفت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدہ کے تعلق سے ہونے والے مذاکرات اپنے آخری مرحلے کو پہونچ گئے ہیں۔
حکومت ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام نے اپنی بھرپور شرکت سے پابندیاں لگانے والوں اور انتخابات کے بائیکاٹ کی ترغیب دلانے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔
ویانا مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیشہ سے زیادہ کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم کچھ بنیادی مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں۔