-
فرانس میں یلو جیکٹ والے پھر سڑکوں پر آگئے
Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۵یلو جیکٹ کے نام سے مشہور، حکومتِ فرانس کے مخالفین نے ایک بار پھر دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر مظاہرے شروع کر دئے۔
-
امریکہ ہو یا یورپ، سرشت ایک ہی ہے!
Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۷حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار مغربی و یورپی ممالک کی حقیقت بتاتی ہوئیں ویڈیوز آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو جرمنی سے سامنے آئی ہے جس میں تین سے چار ہٹے کٹے پولیس والے ایک نہتی خاتون کو گرفتار کرنے کے لئے اسے غیر معمولی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے چنگل میں پھنسی خاتون کے بس میں چیخنے کے سوا کچھ نہیں مگر اُس کی بھی اسےگھونسوں کی شکل میں قیمت چکانی پڑی۔
-
کشمیریوں پر ہندوستانی فورسز کا بہیمانہ قہر
Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۵کشمیر میں حالیہ چند دنوں کے دوران محرم اور امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے پیش نظر مجالس اور جلوسہائے عزا کا خاص اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نے عزاداروں کے خلاف سخت اور تشدد پسندانہ رویہ اپناتے ہوئے ان پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کے گولوں سے حملہ کیا۔ ہندوستانی بربریت کے نتیجے میں کئی عزادار بری طرح زخمی ہو گئے اور انہیں جسم کے حساس اعضاء پر گہرے زخم آئے۔ اس گیلری میں پیلٹ گنوں سے زخمی ہوئے کشمیری نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
سری نگر میں آٹھ محرم کا جلوس نکالنے کی کوشش, درجنوں نوجوان گرفتار
Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۶ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےصدر مقام سری نگر میں گذشتہ تینتیس برس سے آٹھ محرم کے مرکزی جلوس عزا پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوجوان عزاداروں نے جمعہ کو جلوس عزا نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے اسے ناکام بنا دیا۔
-
مظاہرین کے خلاف پولیس کے رویئے پر امریکی ایوان کو تشویش
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۱امریکی ایوان نمائندگان نے نسل پرستی کے خلاف جاری احتجاج سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
-
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو، حالات کشیدہ
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۱ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی مظاہرے روکنے کے کیلئے بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
-
امریکی پولیس کا تشدد ابھی تھما نہیں ہے!
Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱امریکہ کے مختلف علاقوں اور شہروں میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کی پر تشدد سرکوبی جاری ہے اور امریکی سکیورٹی فورسز بالخصوص پولیس کے بہیمانہ رویے کے خلاف جاری تحریک کے باوجود اب تک اسے لگام نہیں لگا سکی ہے۔
-
کینیڈئن پولیس بھی امریکی پولیس کے نقش قدم پر
Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۳کینیڈئن پولیس بھی امریکی پولیس کے نقش قدم پر! کینیڈا کے ایک پولیس افسر نے ایک سن رسیدہ شخص کو گرفتار کرنے کے لئے اُسے زمین پر ایسے دے مارا کہ اس کا سر پھڑ گیا اور کافی خون اسکے سر سے بہہ نکلا۔ اس ویڈیو کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں کہ پولیس نے اس سن رسیدہ شخص کو کیوں گرفتار کرنا چاہا اور اس نہتے شخص کے ساتھ اس قسم کا تشدد پسندانہ رویہ کیوں اختیار کیا گیا۔ سن رسیدہ شخص کے ساتھ پر تشدد رویہ ایسے عالم میں اپنایا گیا کہ اُس نے کسی قسم کی کوئی مزاحمت پولیس کے سامنے نہیں کی۔
-
پھر ایک سیاہ فام، امریکی پولیس کے ہتھّے چڑھا!
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار ایک سیاہ فام امریکی شہری کو نہایت تشدد پسندانہ انداز میں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران پولیس نے ملزم کے ساتھ وہی طریقۂ کار اپنایا جو نسل پرستی کی بھینٹ چڑھنے والے سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کے ساتھ اپنایا گیا تھا۔ یہ شخص بار بار یہ کہتا رہا کہ میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص بے قصور تھا جسے گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا۔
-
برطانوی پولیس امریکی پولیس کی تقلید میں ۔ ویڈیو
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۷ایک ویڈیو برطانیہ سے منظر عام پر آئی ہے جس میں دو برطانوی پولیس افسر نسل پرست امریکی پولیس کے طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کے چہرے اور گردن پر اپنے ہاتھ اور گھٹنے سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔