Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلو جیکٹ والے پھر سڑکوں پر آگ‏ئے

یلو جیکٹ کے نام سے مشہور، حکومتِ فرانس کے مخالفین نے ایک بار پھر دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر مظاہرے شروع کر دئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق یلو جیکٹ والوں نے کورونا کی بندشوں کے باوجود پیرس کی سڑکوں پر مارچ اور صدر عمانوئیل میکرون کی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرے کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی پولیس نہایت بے دردی کے ساتھ پُر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کا بھی استعمال کیا ہے۔ 

 فرانس میں نومبر دو ہزار اٹھارہ سے صدر عمانوئیل میکرون کی مزدور مخالف پالسیوں کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ 

یلوجیکٹ نام سے مشہور ہونے والی اس احتجاجی تحریک کے حامی فرانسیسی شہری صدر عمائوئیل میکرون کی پالیسیوں کو عام لوگوں کی اقتصادی بدحالی اور معاشی دباؤ  کی وجہ قرار دیتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

فرانس میں جاری یلو جیکٹ احتجاج کے دوران پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کے نتیجے میں کم سے کم دس مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ 

ٹیگس