اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیٹروکیمیکل کی صنعت میں تین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
دارالحکومت تہران میں گیارہویں ایران پلاسٹ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جنوبی پارس میں اہم اقتصادی منصوبوں میں پیشرفت کے نتیجے میں، یوریشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ آزادانہ تجارت کو پائیدار بنانے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
ایران نے گزشتہ چھے ماہ کے دوران دس ملین ٹن سے زائد پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی ہیں۔