Oct ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کی پیداواری صلاحیت تقریبا ترسٹھ ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔
    ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کی پیداواری صلاحیت تقریبا ترسٹھ ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

ایران نے گزشتہ چھے ماہ کے دوران دس ملین ٹن سے زائد پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی ہیں۔

ایران کی وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ چھے ماہ کے دوران دس ملین ٹن سے زائد رہی ہیں اور ان کی مالیت تقریبا چار ارب ڈالر تیس کروڑ ڈالر تھی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھے ماہ کے دوران ایران میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی کل پیداوار تقریبا پچیس ملین ٹن رہی۔

ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی بڑی مقدار ایشیائی ملکوں کو برآمد کی جاتی ہے اور ابھی یورپی منڈیاں ایران کی برآمدی مصنوعات پر پوری طرح نہیں کھلی ہیں۔

ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کی پیداواری صلاحیت تقریبا ترسٹھ ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ دو ہزار بیس تک یہ بڑھ کر ایک سو تیس ملین ٹن ہو جائے گی۔

ٹیگس