امریکا کی پنسلوانیا ریاست کے جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔
سحر نیوزرپورٹ
ڈونلڈ ٹرمپ بدستور حالیہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے دعووں پر اڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے انتخابی نتائج کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے مشیروں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ ٹرمپ اعلی عدالت کی جانب سے اعلان کے بعد اپنی شکست تسلیم کریں گے۔
جوبائیڈن کے قانونی مشیر نے ٹرمپ کے الیکشن آفس پر انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کی کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔
جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ٹرمپ جوبائیڈن سے ہار گئے ہیں ۔ دوسری طرف ٹرمپ کے ذاتی وکیل نے ڈیموکریٹ کے رویئے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کے سر کاٹنے کی بات کہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی مالی بد عنوانی کے مقدمے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی کا بھی اس میں کردار رہا ہے۔
دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر حسین دہقان نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی صورت میں کسی کے ساتھ اپنی دفاعی توانائی کے بارے میں ہرگز کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔